نیو سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا 7 دسمبر تک بھجوا نے کی ہدایت

نیو سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا 7 دسمبر تک بھجوا نے کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے نیو سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کا ڈیٹا 7 دسمبر تک بھجوادیں۔ ڈائریکٹر نیو سکول پروگرام کی جانب سے جاری کردہ ایک محکمانہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کنٹی نیوس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے توسط سے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا نیا ماڈل ڈیزائین کیا جا رہا ہے۔لہٰذا اس حوالے سے سکول پارٹنر زاپنے اساتذہ کا مکمل ڈیٹا ٹیچرز انفارمیشن سسٹم کے ذریعے فاؤنڈیشن کو مہیا کر دیں۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -