الائیڈ اسکولزنیشنل لیول مقابلے کل ہو ں گے

الائیڈ اسکولزنیشنل لیول مقابلے کل ہو ں گے

  

لاہور(پ ر)الائیڈ اسکولز کے ترجمہ قرآن، تلاوت، نعت خوانی اور تقاریرکے قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں کی تقریب بروز جمعرات مورخہ 03 دسمبر 2015 کو پنجاب کالج کیمپس نمبر 10 لاہور میں منعقد ہو گی۔ اِن مقابلوں کا انعقاد علاقائی سطح پر کیا گیا جس میں الائیڈ اسکولز کے تمام کیمپسز کے ہزاروں طلبہ نے حصہ لیا۔ ریجنل مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز اب قومی سطح پر ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔ الائیڈ اسکولز کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دئیے جائیں گے۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز، انکے والدین، اسکول پرنسپلز اور نیٹ ورک ایسوسی ایٹس شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -