ٹریفک چالانوں سے تنگ انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کا وارڈن مخالف اتحاد تشکیل ،پہیہ جام کی دھمکی

ٹریفک چالانوں سے تنگ انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کا وارڈن مخالف اتحاد تشکیل ،پہیہ ...

  

لاہور (اسد اقبال )ٹریفک وارڈنز کی مبینہ زیادتیوں اور بلا جواز چلانوں کے خلاف انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے وارڈن مخالف اتحاد قائم کر لیا ہے اور لاہور ٹرانسپورٹرز اینڈ ورکرز اتحاد کے نام سے نئی تنظیم قائم کر کے انتباہ کیا ہے کہ سی ٹی اونے ٹریفک وارڈنز جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ کو چو بیس گھنٹوں میں لگام نہ ڈالی تو لاہور سے ملک بھر کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیں گے جبکہ لاری اڈا خارجی راستے پر گاڑیاں کھڑی کر کے زبر دست احتجاج کیا جائے گا ۔"ہماری منتھلیوں پر پلنے والے ٹر یفک وارڈنز ہمارا معاشی قتل کر تے ہوئے عملہ کو تشد د کا نشانہ بنا رہے ہیں جنھیں کسی صورت ایسے منفی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتے"۔بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ کے تمام ٹرانسپورٹرز ، مکینک ، تاجر اور عملہ ٹریفک وارڈنز کے خلاف متحد ہیں جو ان کا قبلہ درست ہو نے تک پیچھا نہیں چھوڑے گے۔ لاہور ٹرانسپورٹرز اینڈ ور کر ز اتحاد ٹریفک وارڈنز کے خلاف قانو نی کاروائی کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سیکٹر کے ٹر یفک وارڈنز اور ٹرانسپورٹروں کے مابین سر د جنگ اشتعال انگیز بن گئی ہے ۔ٹر یفک وارڈنز کی جانب سے لاری اڈا سے نکلنے والی ہر پبلک ٹرانسپورٹ سے وارڈنز بھتہ کا تقاضا کر کے روزانہ ہزاروں روپے اکھٹا کر نے لگے ہیں ۔کئی ایک گاڑیوں کے عملہ کی جانب سے غنڈہ ٹیکس کی ادائیگی نہ کر نے پر تشد د کا نشانہ بھی بنا یا گیا ہے ۔جس سے لاری اڈاکے ٹرانسپورٹروں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے اور کرپٹ ٹر یفک وارڈنز کے خلاف محاذ بناتے ہوئے ٹرانسپورٹرز ، ملحقہ تاجر ، مکینک اور عملہ نے گٹھ جو ڑ کر کے اپنے معاشی قتل کے خلاف سر اپا احتجا ج بن گئے ہیں ۔لاری اڈا میں ٹر یفک وارڈنز کے خلاف بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر ٹر یفک وارڈنز نے اپنی لالچ کو کنٹرول نہ کیا تو سر اپا احتجا ج بن جائیں گے ۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا کو ٹر یفک وارڈنز کے خلاف کیا راستہ اختیار کیا جائے ۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے لاہورٹرانسپورٹرزاینڈورکر زاتحادکے چیئرمین عرفان خان نیازی ،صدر شکیل اشرف بٹ اور جنرل سیکرٹری سید شاہد سہیل بخاری نے کہا کہ لاری اڈا سیکٹر کے ٹر یفک وارڈنز نے ٹرانسپورٹروں کا جینا محال کر رکھا ہے بلا جواز چالان اور بھتہ مانگنا ان کی عادت بن چکا ہے جبکہ لاری اڈا سے نکلنے والی گاڑی سے جگا ٹیکس پر انکار پر نہ صر ف چالان کیا جاتا ہے بلکہ گاڑی کے عملہ کو ہراساں کر تے ہوئے تشد د کا نشانہ بھی بنا یا جاتا ہے ۔جس کے خلاف تما م ٹرانسپورٹرز متحد ہو گئے ہیں کیو نکہ سی ٹی او کو تحریری گزارشات کرنے کے باوجود بھی داد رسی نہ ہوئی ہے ۔جس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر ٹر یفک وداڈنز کو نکیل نہ ڈالی گئی تو لاہور سے نکلنے والی انٹر سٹی گاڑیوں کا پہیہ جام کر دیا جائے گا جس کے ذمہ دار سی ٹی اور اور ڈی سی او لاہور ہو نگے ۔ ایس پی سٹی ٹر یفک پو لیس آصف صدیق نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے اپنے خلاف ہو نے والے مقدمہ کی پاداش میں ٹریفک وارڈنز کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا ہے گزشتہ دنوں ٹریفک وارڈنز کو نہ صر ف تشد د کا نشانہ بنا یا گیا بلکہ غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا ۔ تاہم ہم نے یہ معاملہ جلد حل کر تے ہوئے دونوں فر یقین کو سمجھایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بادامی باغ کے ٹرانسپورٹروں کو اگر ٹر یفک وارڈنز سے کو ئی شکایت ہے تو وہ میر ے پاس آئیں جن کے لیے میر ے دروازے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کو بھی خو ش اسلو بی سے حل کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -