بی اینڈ یو کے سابق وی سی اور سی اوکی گرفتاریوں کیخلاف مظاہرہ

بی اینڈ یو کے سابق وی سی اور سی اوکی گرفتاریوں کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)بہاولدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی او حمزہ بھٹی اور سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر القمہ کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز طالبعلموں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر فاسٹٹ گرومنگ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ پرفارمنس ایوارڈ یافتہ حمزہ بھٹی(جوکہ گورنر پنجاب نے دیا ) کو رہا کیاجائے ،بی زیڈ یو کے اصل ملزمان کو گرفتارکیاجائے،سب کیمپس طالبعلموں اورمعیاری تعلیم وتحقیق کا گہوارہ ہے اس کی قانونی حیثیت کو برقراررکھا جائے وغیرہ درج تھے۔تفصیلات کے مطابق بی زیڈ یو ملتان اوراس کے سب کیمپس لاہور کے حوالے سے جاری کیس کے حوالے سے آئے روز نئے محرکات سامنے آرہے ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد نے بی زیڈ یو سب کیمپس لاہور کے سی او حمزہ بھٹی اور بی زیڈ یوملتان کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر القمہ کو بے قصور قراردیتے ہوئے ان کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔



جس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاگیا کہ بے قصور افراد کو فوری رہاکیاجائے اوراصل ذمہ داران افراد کو گرفتارکیاجائے ۔ا س سلسلے میں بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے چیئرمین منیر بھٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس سب کیمپس کو حکومتی تعلیمی ویژن کے مطابق اعلی ومعیاری تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے کھول رکھا ہے اوربڑی ایمانداری سے اپنا کام یونیورسٹی قواعد وضوابط کے مطابق کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ اگر سب کیمپس کے قیام میں کوئی ٹیکنیکل کمی ہے تو اس کو بھی وہ پوراکرنے کو تیارہیں کیونکہ انہوں نے سب کیمپس کا قیام کاروباری سطح پر شروع نہیں کیا بلکہ خدمت خلق کے لیے کیا ہے تاہم اس ضمن میں اگر کوئی احتسابی صورت حال درکار ہے تو اس کے لیے بھی ان کی خدمات ملک وقوم کے ہونہاروں کے سنہری مستقبل کو بچانے کے لیے حاضر ہیں تاہم اس تمام معاملا کے اصل محرکات کو پکڑا جائے ۔اورسب کیمپس بی زیڈ یو کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھا جائے۔