داعش کا ایجنڈا گریٹر اسرائیل کی تکمیل ہے، سید حامد سعید کاظمی

داعش کا ایجنڈا گریٹر اسرائیل کی تکمیل ہے، سید حامد سعید کاظمی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ داعش کا ایجنڈا گریٹر اسرائیل کی تکمیل ہے۔سرمایہ دار مافیا نے سیاست کو ہائی جیک کر رکھا ہے۔وزیر خزانہ پر قرض لینے کا بھوت سوار ہے۔بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ملک دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے۔غیر ملکی فنڈز لینے والی این جی اوز کا کڑا احتساب ہونا چاہیئے۔دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی قیادت ، فوج اور عوام کا متحد ہو نا ضروری ہے۔اسی فیصدرعوام زندگی کی بنیادی سہو لتوں سے محروم ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ تمام صوبوں میں احتساب کا عمل شروع کیا جائے۔حکومتی نا اہلی کی وجہ سے گردشی قرضے تین سو اسی ارب تک پہنچ چکے ہیں۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔

حقیقی جمہوریت میں اقربا پروری ، دوست نوازی اور برادری ازم کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ اسمبلیوں میں پہنچنے والے عوامی نمائندے غریبوں سے ووٹ لیکر انہیں بھول جاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -