قتل کے مقدمہ میں 4ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم

قتل کے مقدمہ میں 4ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمن بودلہ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث4ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد امین عرف پپو ، محمد عمران ،ظفر عرف ظفری اور فیصل رضا پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر عمران کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقتول عمران کے بھائی شہباز کی مدعیت میں مذکورہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر1369/11بجرم302درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا رکھا تھا ۔مذکورہ مقدمہ میں تین ملزمان امین ،ظفر اور عمران جیل میں جبکہ فیصل ضمانت پر تھا۔گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں ملزمان کے وکلا سید فرقان ،چودھری بابراورعدیل اصغر اور دیگر فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاچاروں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -