قتل کے مقدمہ میں2ملزمان بری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شیر عباس اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان بلال شیخ اور محمد سلیم پر الزام تھا کہ انہوں نے اچھرہ کے رہائشی حکمت کا کاروبار کرنے والے ادریس شیخ نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔
جس کے بعد تھانہ اچھرہ پولیس نے مقتول کی بیوہ فوزیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر731/11بجرم 302درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیا تھا ۔ گزشتہ روز عدالت نے وکلاء و فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم سنا دیا ہے ۔