مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،طارق گل

مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،طارق گل

  

لاہور ( پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتئ امور طارق گل نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ، خادم اعلی میاں شہباز شریف اور شیر پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے ساتھ ہیں ، مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہچنا شروع ہو جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کرسمس کا کیک کاٹتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، طارق گل نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ، تحتریک انصاف کے پاس ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ، عمران خان اور انکے حواری دھرنا اور احتجاجی سیاست کر کے ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کیلئے یہودی ایجنڈے پر گامزن ہیں جس کو باشعور عوام نے بلدیاتی الیکشن میں میاں نواز شریف ، خادم ا علی میاں شہباز شریف کے شیروں کو کامیاب کروا کر مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک نہیں چلا کرتے۔

، مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی بھلائی چاہتی ہے ، قوم نے مسلم لیگ ن کے قائدین پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ، اس موقع پر اقلیتی ونگ کے کارکن بشپ ایوب خوار گل ، پاسٹر شوکت فیاض ، مبشرہ صادق شوکت لال ، بابا ہدائیت ، رانا عاصم ، سلیم خان ، بشیر بھٹی ، پرویز جان ، مشتاق بھٹی کے علاوہ پنجاب بھر سے آئے سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -