پنجاب بینککیس کی سماعت ملتوی

پنجاب بینککیس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج عبدالستار نے بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج2دسمبر تک ملتوی کردی عدالت میں مرکزی ملزم ہمیش خان اور ہارون عزیز کی بری کرنے کی درخواست پر پراسیکیوٹر عابد حسین رضوی اپنے مخالفت میں دلائل جاری تھی کہ عدالت کا وقت ختم ہو گیا آج بھی دلائل جاری رہیں گے۔عدالت میں نیب پنجاب نے بینک آف پنجاب کیس کا چالان پیش کررکھا ہے۔احتساب عالت نمبر پانچ نے ریلوے انجن کے جعلی سپیرپارٹس خریدکر ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ملوث ریلوے کے سابق جنرل منیجر سعید اختر، ڈائریکٹر احسن محمود میاں کے ریفرنس کی سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی ۔

عدالت میں ایک گواہ اشفاق احمد کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد عدالت نے مزید گواہوں کو آئندہ تاریخ پر طلب کرلیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -