نذیر احمد گجانہ نے سیشن جج لاہور کا چارج سنبھال لیا

نذیر احمد گجانہ نے سیشن جج لاہور کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے سیشن جج لاہور کا چارج سنبھال لیاہے، نذیراحمد گجانہ کو دوسری بار لاہور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔نذیراحمد گجانہ کے گزشتہ روزسیشن کورٹ پہنچنے پر ان کا سینئر ایڈیشنل سیشن جج منیراحمد خان،سینئر سول جج امجد علی باجوہ، گارڈین جج- I،واجد منہاس، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد تجمل،سپرنٹنڈنٹ صفدرایوب اور اسسٹنٹ محمد کاشف کے علاوہ سول ججوں اور عملے کے ارکان نے پرتپاک استقبال کیا۔

سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکارکردیا تھا۔ چارج سنبھالنے کے بعد نذیراحمد گجانہ نے ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

انہوں نے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں کو پرانے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ دیانت داری سے شہریوں کو انصاف فراہم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -