ایڈیشل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیوکے عارضی ملنے والے ضلعی ناظم ومیئر ہاؤس پر مستقل ڈیرے

ایڈیشل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیوکے عارضی ملنے والے ضلعی ناظم ومیئر ہاؤس پر مستقل ...

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)ایڈیشل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو لاہور نے عارضی طور پر ملنے والے ضلعی ناظم ومیئر ہاؤس پر مستقل ڈیرے ڈال لئے ،وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات کے تحت ملنے والی رہائش گاہ کو لاہور سے باہر تعیناتی کے باوجود اپنی آماجگاہ بنائے رکھا ،معلومات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرلاہور عرفان نوا زمیمن نے اپر مال پر میئر ہاؤس و ضلعی ناظم کی رہائش گاہ کو دوسال سے زائد سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی نہیں چھوڑا ہے اور اسی رہائش گاہ کو اپنا مستقل مسکن بنایا ہوا ہے ،لاہور میں بطور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن تعیناتی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صوابدیدی اختیارات کے تحت انہیں عارضی رہائش فراہم کی گئی تھی لیکن دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن تعیناتی کے بعد لاہور کے باہر تبادلہ کے باوجود یہ پرکشش اور سرکاری وسائل سے بھرپور رہائش گاہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے بااثر افسر کے استعما ل میں رہی جس کے بعد بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور تعیناتی کے بعد بھی عارضی ملنے والی رہائش گاہ کو مستقل رہائش گاہ بنا کر سرکاری وسائل کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -