ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پرچیف ڈرگ انسپکٹرشیخوپورہ کے بلا ضمانت وارنٹ

ملزم کا چالان پیش نہ کرنے پرچیف ڈرگ انسپکٹرشیخوپورہ کے بلا ضمانت وارنٹ

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیراحمد نے 6 ماہ سے زیرحراست ملزم کرامت کا چالان پیش نہ کرنے پرچیف ڈرگ انسپکٹر اورسیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شیخوپورہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات کے ملزم کرامت علی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج رکھاہے لیکن گزشتہ 6 ماہ سے ملزم کاچالان پیش نہیں کیاگیا،پولیس ملزم کوعدالت میں پیش کرتی اورجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کراکرواپس لے جاتی۔ عدالت نے کئی بارملزم کاچالان پیش کرنیکاحکم دیالیکن اس پرعملدرآمدنہیں کیاگیاجس پرعدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹرذکاء الرحمن اورسیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈشیخوپورہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ڈرگ کورٹ نے ڈی پی اوشیخوپورہ کوحکم دیاکہ دونوں کوگرفتارکرکے 10 دسمبرکوپیش کیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -