حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھارہی ہے ،مقصود گجر

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھارہی ہے ،مقصود گجر
 حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھارہی ہے ،مقصود گجر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن PP-157کے صدر اور یونین کونسل 151گلدشت کالونی کے نومنتخب چیئرمین چوہدری مقصود احمد گجر نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری قیادت پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن PP-157کے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقصود گجر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھارہی ہے جبکہ دھرنے اور ضد کی سیاست کرنے والے ملک دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں پورے پنجاب باالخصوص اہل لاہور نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ لاہور میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے

پنجاب حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

مقصود گجر اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے ایم این اے سہیل شوکت بٹ اور ایم پی اے رانا تجمل حسین کی عوامی مسائل کے حل کے لیے کاوشوں اور دلچسپی پر اظہار سپاس بھی کیا۔ اس موقع پر متعدد یونین کونسلز کے منتخب نمائندے اور لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -