21 سالہ نوجوان فون سنتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

21 سالہ نوجوان فون سنتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

  

لاہور (وقائع نگار)حادثہ یا خو دکشی، کانوں میں ہینڈ فری لگا کرلڑکی سے بات کر تے ہوئے 21 سالہ نوجوان ریلوے ٹریک پر چلتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کا رہائشی 21 سالہ عرفان ریلو ے لائنوں پر سے پیدل گزر رہاتھا اورکانوں میں ہینڈ فری لگا کر ساتھی لڑکی سے بات کر رہا تھا کہ اسے ایک ٹریک پر سامنے سے آتی ٹرین نظر آئی جبکہ جس ٹریک پر وہ چل رہاتھا اس پر پیچھے سے آنے والی ٹرین کی آواز نہ سن سکا اور گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش بغیر پوسٹمارٹم ورثا کے حوالے کر دی ۔

مزید :

علاقائی -