نیو انارکلی ، تیز رفتار کار نے 40سالہ شخص کو ٹائروں تلے کچل دیا

نیو انارکلی ، تیز رفتار کار نے 40سالہ شخص کو ٹائروں تلے کچل دیا

  

لاہور(وقائع نگار) نیو انارکلی کے علاقہ میں تیز رفتار کار سوار نے 40سالہ شخص کو ٹائروں تلے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق 40سالہ محمد ارشد جو کہ انارکلی کے علاقہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے سٹرک پار کر رہا تھا اس کو نامعلوم تیزر رفتار کار سوار نے ٹائروں تلے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ محمد ارشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -