چہلم حضرت امام حسین پر دہشت گر دی کا خطر ہ،سیکیورٹی ہائی الرٹ

چہلم حضرت امام حسین پر دہشت گر دی کا خطر ہ،سیکیورٹی ہائی الرٹ

  

لاہور (وقائع نگار ) چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبائی دارالحکومت اور گر دونواح میں بڑے پیمانے پر دہشت گر دی کے خطر ے کے پیش نظرسیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس سے خصوصی ملاقات کی اور اہم ہدایات کے ساتھ سیکیورٹی کو مکمل فول پروف بنانے کا حکم دیا ۔اس بارے میں کیپٹن (ر)امین وینس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور لاہور میں 14 ہزار نفری سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہے ۔

مزید :

علاقائی -