فیکٹری ایریا، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 2گرفتار

فیکٹری ایریا، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 2گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرورنے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اخترنے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش آ صف سمو سہ اور وسیم عر ف کا لاسے 1کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتارملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر خصوصی پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -