ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 49271 آپریشن کے دوران51400 متاثرین کو امداد فراہم کی

ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 49271 آپریشن کے دوران51400 متاثرین کو امداد فراہم کی

  

لاہور(وقائع نگار) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹرارشدضیانے گزشتہ روز ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا مقصد سروس کی کارکردگی اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز کویقینی بنانا تھا۔ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں 49271ریسکیوآپریشن کے دوران51400ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں18676کال ٹریفک حادثات،23188 میڈیکل ایمرجنسی، 826 آگ لگنے کے واقعات ،1454جرائم کی کال43, ڈوبنے کے واقعات, 50عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور20دھماکوں کے واقعات اور 5014دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 179آگ کے واقعات لاہور میں، 84فیصل آباد ،69گوجرانوالہ ، 42 راولپنڈی، 47ملتان اور سیالکوٹ میں28آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ اسی طرح 3504ٹریفک حادثات لاہور میں، 1741فیصل آباد، 1119 گوجرانوالہ، 1171ملتان جبکہ راولپنڈی میں 858 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس نے کہا کہ ریسکیو1122روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 500سے زائد روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کررہی ہے جن میں 500افراد شدید زخمی ہوتے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا جاتا ہے جبکہ 200افراد معمولی زخمی ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے تجزیے کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ اوسطاً700خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے ضلعی ایمرجنسی بورڈز کے پلیٹ فارم سے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ متعلقہ اضلاع میں آگاہی مہم اور سیمینار منعقد کئے جائیں تاکہ شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جاسکے۔

مزید :

علاقائی -