ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کا لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کا لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوروں اور ڈاکوؤں نے مختلف واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق مال روڈ پر چار ڈاکوؤں نے سینئر صحافی سلمان غنی کو دن دیہاڑے لوٹ لیا اور ہزاروں روپے کی نقدی لیکر فرار ہو گئے دوسری وارداتوں میں پرانی انارکلی میں ڈاکوؤں نے زاہد محمود سے 55ہزارروپے اورموبائل فون،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے محمد حسن سے 31ہزارروپے اورموبائل فون،لوئر مال میں ڈاکوؤں نے مدثر سے موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے موٹر سائیکل،نقدی او رموبائل فون،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے غلام قادرسے 22ہزارروپے اورموبائل فون چھین لئے ، فیصل ٹاؤن میں عرفان کی کار،داتا دربامیں عاصم،شادباغ میں علی،مصری شاہ میں ضیاء،جوہر ٹاؤن میں افتخار ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور کاہنہ میں رفیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -