پنجاب میں دو سال کے دوران خواتین کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

پنجاب میں دو سال کے دوران خواتین کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات میں تشویشناک ...

  

 لا ہور (ر پورٹ :شعیب بھٹی ) پنجا ب میں گذشتہ دو سال کے دوران خواتین کے ساتھ بداخلاقی کے واقعا ت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے شہر یو ں خصوصاًخواتین میں شد ید خوف وہرا س پھیل گیا ہے اور وہ اپنے آپ کو محفو ظ نہیں سمجھتیں ۔ 2014 میں مقدما ت کی تعداد 2551سے تجا وز کر گئی جبکہ 2015میں بداخلاقی کے 2402مقدما ت در ج کئے گئے ۔ پو لیس کی جا نب سے 1571 مقد ما ت کے ملزم 2014میں جبکہ روا ں سال 1539 مقد ما ت کے ملزمان کوپکڑ کر عدا لت میں چالان جمع ہوئے ۔ ر پورٹ کے مطا بق بداخلاقی کے واقعات میں پنجا ب میں تشویشناک حد تک اضا فہ ہواہے ۔اس مسئلے پر ایک گہری تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ بداخلاقی کا نشا نہ بنے وا لی 8 1فیصد متاثرین کی عمریں چھ سے دس سال کے درمیان تھیں، 60 فیصد گیارہ سے پندرہ برس کی عمرکی تھیں جبکہ 22 فیصد سولہ سے اٹھارہ برس کے عمروں کے درمیان بتا ئی جا تی ہیں ۔ بداخلاقی کی مختلف شکلوں کے بارے میں اس رپورٹ کا کہنا ہے کہ 775 خواتین کو اغوا کرنے کے بعد بداخلاقی کا نشا نہ بنا یا گیا، 186 خواتین کو اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے پنجا ب پو لیس نے پچھلے سال 2014میں خواتین کے ساتھ بداخلاقی کر نے والے 1571ملزمان کو گرفتا ر کیا جبکہ رواں سال دس ما ہ کے دورا ن 1539ملزما ن کو گرفتا ر کر کے ان کے چالان بھجوا ئے گئے جومحکمہ پو لیس کی کا ر گردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

مزید :

علاقائی -