پاکستان کی ثالثی میں طالبان کیساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے ،اشرف غنی

پاکستان کی ثالثی میں طالبان کیساتھ امن مذاکرات کی بحالی کا امکان ہے ،اشرف غنی

  

پیرس(آئی این پی )افغان صدر ڈاکٹر اشر ف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے پرامید ہیں،اگلے چند ماہ کے دوران طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کاامکان ہے،نوازشریف کی دعوت پر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے پر غورکررہا ہوں ۔افغان صدر نے فرانسیسی ٹی وی کو دےئے گئے انٹرویو میں کہاکہ وہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے پر غورکررہے ہیں۔پاکستان طالبان جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہے ۔اشرف غنی نے کہاکہ طالبان کے حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی جاری ہے تاہم یہ عناصر امن مذاکرات کی میز پر واپس آنے کیلئے تیا رہوسکتے ہیں۔ملا عمر کی موت کے بعد طالبان کے طور پر ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔انکا کہنا تھاکہ طالبان کے مختلف گروپ ہیں ہم ان میں سے کچھ کے ساتھ بات چیت کریں گئے اور اگرا ن میں سے کچھ پاکستانی کی ثالثی کے ذریعے آنا چاہیے تو ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -