کینٹ کچہری مال خانہ میں برسوں سے پڑا کروڑوں کا سامان بر باد ہونے لگا انتظامیہ لا پرواہ

کینٹ کچہری مال خانہ میں برسوں سے پڑا کروڑوں کا سامان بر باد ہونے لگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ملک خیام رفیق) کینٹ کچہری مال خانہ میں پڑا کروڑوں روپے کے مسروقہ سامان میں سے شراب، منشیات ،قیمتی سامان ، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں کھلے آسمان تلے سالہاسال سے پڑی خراب ہو نے لگی ہیں ،مال خانہ کی خستہ عمارت ناقابل استعمال ہو چکی ہے بارش میں چھت ٹپکتی ہے اور ریکارڈتک خراب ہو جاتا ہے ۔مال مقدمہ جن میں مو ٹر سائیکل ،گاڑیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں بہت کم اصل حالت میں مالکان کو واپس ملتی ہیں۔کھلے آسمان تلے ہو نے کی وجہ سے چند روز میں ہی قیمتی گاڑیاں زنگ آلود ہو جاتی ہیں اور ان کے قیمتی پرزہ جات بھی غائب ہو جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہاں تعینات عملہ مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہے،ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس مبینہ کرپشن میں دیگر افسران بھی ملوث بیان کیے گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق100سال سے پرانی کینٹ کچہری مال خانہ کی خستہ عمارت انتہائی خطرناک اور ناقابل استعمال ہو چکی ہے۔ کینٹ کچہری مال خانہ میں مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں قبضہ میں لی گئی گاڑیاں ، موٹر سائیکل ، گھریلو سامان ، شراب ، منشیات ، اسلحہ ، ٹریکٹر زاور دیگر قیمتی سامان رکھا گیا ہے جو بارشوں کی وجہ سے خراب ہو چکا ہے اور اکثر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں صرف نام کی ہی گا ڑیاں رہ گئیں ہیں ان کے پرزہ جات نہ جانے کہاں چلے گئے ہیں۔ بارشوں سے مال خانہ کی بنیادوں میں پانی چلا گیا ہے جبکہ سیلاب سے کمروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ مال خانہ میں کھڑی کی گئی مختلف ماڈلز کی کاروں اور موٹرسائیکلوں کو زنگ لگ گیا جبکہ متعدد کے صرف ڈھانچے ہی رہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مال خانہ میں تعینات عملہ بھی عرصہ داز سے تعینات ہے اور خورد برد کر نے میں خاصی مہارت رکھتا ہے ۔اس حوالے سے ایک ریٹائرڈ پولیس افسر نے بتایا ہے کہ یہاں تعینات ہو نے کے لیے رشوت اور بڑی سفارش کی ضروت ہو تی ہے ۔ایک بار مال خانہ میں تعینات ہو نے والا ملازم بار بار یہاں تعینات ہو نے کی خواہش رکھتا ہے ۔افسوس نا ک امر یہ ہے کہ اعلیٰ افسران کے نو ٹس میں ہو نے کے باوجود بھی کو ئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔

مزید :

علاقائی -