آئی جی پولیس کااعلیٰ افسروں کو میڈیا ہاؤسز کیساتھ باقاعدہ میٹنگ کا حکم

آئی جی پولیس کااعلیٰ افسروں کو میڈیا ہاؤسز کیساتھ باقاعدہ میٹنگ کا حکم

  

لاہور (کرائم رپورٹر) حالیہ دنوں میڈیا ہاؤسز پر شر پسند عناصر کی کاروائیوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تمام فیلڈ افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وو اپنے اپنے اضلاع میں موجود میڈیا ہاؤسز کے ساتھ باقاعدہ میٹنگز کریں اور جن ہاوسز کو سکیورٹی خدشات ہیں انھیں اعتماد میں لیتے ہوئے باہمی تعاون سے پرائیویٹ گارڈز کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کریں۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میڈیا ہاؤسز کے قریب پولیس پیٹرولنگ کو بڑھائیں تاکہ پولیس کی موجودگی کو ان میڈیا ہاؤسز کے اردگرد یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ فیلڈ افسران کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مسقل بنیادوں پر ان میڈیا ہاؤسزکے قریب سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں اور یہ سرچ آپریشنز ایس پیزاور ڈی ایس پیز کے رینک کے افسران کی زیر نگرانی کیے جائیں اور آئندہ تین دنوں میں رپورٹ پیش کریں۔

مزید :

صفحہ اول -