شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے دن نیوز پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی

شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے دن نیوز پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے دن نیوز پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اورکہا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے لندن سے آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی تحقیقات کرنے اوررپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی سے دریافت کیا کہ جب میڈیا ہاؤسز کو داعش یا دیگر دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے واضح دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاعات تھیں تو میڈیا ہاؤسز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی سے کہا کہ میڈیا ہاوسز کو فول پروف سیکیو رٹی فراہم کی جائے اوراس کی تفصیلات انہیں ارسال کی جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -