تحریک انصاف کاافضل تارڑ کو دوبارہ گنتی میں ’’جتوانے ‘‘کا الزام،آڈیو پیش

تحریک انصاف کاافضل تارڑ کو دوبارہ گنتی میں ’’جتوانے ‘‘کا الزام،آڈیو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار خصوصی ) ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات کے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی کے ذریعے ’’جتوانے ‘‘کیلئے ریٹر نگ آفیسر کے ملوث ہونے کے حوالے سے آڈیو ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ووٹنگ کے ذریعے دھونس اور دھاندلی کے بعد اب تحر یک انصاف کے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی جیت کو ہار میں بدل رہے ہیں ‘ہم ملک محاذآرئی اور احتجاج کی سیاست نہیں چاہتے مگر ہمیں اور عوام کو اتنا مجبور نہ کر یں کہ ہم یہ سوچنے پر مجبور نہ ہو جائیں کہ ملک میں ووٹوں کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی ‘40ارب کا منی بجٹ حکمرانوں کا غر یبوں پر ڈرؤن حملہ ہے جس سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا ۔ وہ گزشتہ روز چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘افضل حسین تارڑ کے مخالف تحر یک انصاف کے امیدوار مامون جعفر تارڑ ‘ سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی اور ڈاکٹر شاہد صد یق کے ہمراہ ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر میڈیا کو وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی پولنگ کے روز غیر قانونی طور پر پولنگ سٹیشنوں پر عملے پر دباؤ ڈالنے کی ویڈ یو اور حافظ آباد کے الیکشن کمشنر عامر کے ساتھ مامون جعفر تارڑ کی ہونیوالی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ثبوت بھی دےئے گئے جن میں الیکشن کمشنر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرو اللہ دتہ وڑائچ الیکشن کمیشن اور عدالت کے حوالے سے انتہائی غلیظ الفاظ استعما ل کرتے فیصلہ (ن) لیگ کی مر ضی کے مطابق ہی کر نے کے بارے میں بتایا۔ پر یس کا نفر نس کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے حوالے سے یہ جو ثبوت فراہم کر دےئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق جب بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے تواس موقعہ پر دونوں امیدواروں کی موجودگی ضروری ہوتی ہے لیکن مامون جعفر تارڑجنہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے سٹے بھی لے رکھا ہے آراو نے اس کے باوجود اور الیکشن کمیشن کے روکنے کے بعد بھی صرف افضل تارڑ کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے تحر یک انصاف کے کا میاب ہونیوالے امیدوار مامون جعفر تارڑ کی جیت کو شکت میں بدل دیا ۔ تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 8 حافظ آباد سے افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی میں جتوانے کے لئے دھاندلی کے ثبوت کے طور پر جو آڈیو ریکارڈنگ پیش کی گئی ہے اس میں افضل تارڑ کے مدمقابل امیدوار محمود جعفر تارڑ موبائل فون پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عامر جاوید سے گفتگو کر رہے ہیں اور یہ گفتگو متعلقہ ریٹرننگ افسر اللہ دتہ وڑائچ (اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد) کے بارے میں ہو رہی ہے۔
ؐٓمامون جعفر تارڑ:ہیلو
عامر جاوید:جی
مامون جعفر تارڑ: السلام و علیکم
عامر جاوید : وعلیکم اسلام
مامون تارڑ : عامر صاحب ہیں
عامر جاوید : ہاں جی
مامون تارڑ : عامر صاحب مامون جعفر تارڑ بات کررہا ہوں
عامر جاوید:ہاں
مامون تارڑ : کیسے مزاج ہیں
عامر جاوید: جی اللہ کا شکر ٹھیک ٹھاک
مامون تارڑ: اچھا بڑا ادھر بڑی زیادتی ہو رہی ہے جی حافظ آباد میں ،آپ کو پتہ چلا ہوگا میں تو ہر جگہ ٹیلی فون کررہا ہوں تو یہ ون سائیڈڈ سار کچھ کررہے ہیں تو آپ اس کے لئے کچھ کر کیوں نہیں رہے۔
عامر جاوید: میں نے اس (آر او) کو پیغام دے دیا تھا الیکشن کمشن آف پاکستان کا ، کہ آپ ان کے بغیر گنتی نہیں کرسکتے
مامون تارڑ: جی
عامر جاوید : اس کے بعد ویسے بھی یہ معاملہ اس وقت کورٹ میں ہے
مامون تارڑ : جی
عامر جاوید: تواس کے باوجود اس نے اپنا فون آف کیا ہے
مامون تارڑ : اچھا
عامر جاوید : اوروہ شروع ہوگیا ہے ،آپ کے شاید کچھ لائرز بھی گئے ہوئے تھے
مامون تارڑ : جی؟
عامر جاوید: آپ کے کچھ وکیل بھی گئے ہوئے تھے
مامون تارڑ : جی ہمیں تو جب پتہ چلا ہے تو میرا لائر گیا ہے اس کو اپلیکیشن دے کر آیا ہے کہ جناب معاملہ کورٹ میں ہے ،سیکنڈلی مامون تارڑ ادھر موجود نہیں آپ نے کوئی نوٹس نہیں دیا اس نے میرے وکیل کو کہا ہے جی بالکل میں نے گنتی کرنی بھی نہیں ہے اس نے میرے وکیل کو کہا ۔ریسونگ بھی دی ہے اس لیٹر کی ۔
عامر جاوید :آپ کو نوٹس نہیں ملا (آواز واضح نہیں )
مامون تارڑ : جی ؟
عامر جاوید : آپ کو نِوٹس نہیں ملا
مامون تارڑ : نہیں جی کون سا نوٹس ملا ہے جی،کہاں سے نوٹس ملنا تھا
عامر جاوید : اور کورٹ نے فیصلہ لکھ دیا۔۔۔۔۔۔
مامون تارڑ :نہیں جی ابھی تک نہیں ،میں لاہور ہائی کورٹ میں ہوں ابھی تک جج صاحب نے کوئی فیصلہ نہیں لکھا،آج کی ڈیٹ تک
عامر جاوید : او مائی گاڈاچھا
مامون تارڑ : یہ سر آپ نے اس سے بات کرنی تو تھی کہ یار یہ زیادتی مت کرو ،آپ ابھی بھی اسے کنوے توکریں وہ آگے سے کہتا کیا ہے
عامر جاوید :میں اس وقت کہا تھا، کنوے کہاں سے کروں، اس نے فون بند کیا ہوا ہے
مامون تارڑ : جی
عامر جاوید: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مامون تارڑ: میں پہلے اسلام آباد میں تھا، میں بھاگا بھاگا لاہور ہائی کورٹ آیا ہوں، جج صاحب گھر چلے گئے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ منڈے کو رٹن فیصلہ جاری کروں گا، ابھی تک ایک کاپی ایشو نہیں ہوئی ہے جی
عامر جاوید: تو پھر یہ کس خوشی میں گنتی کر رہا ہے جی
مامون تارڑ: یہ بدمعاشی ہے جی، ن لیگ کی بدمعاشی ہے، صاف صاف پتہ چل رہا ہے کہ یہ افضل تارڑ سے ملا ہوا ہے لیکن ایشو تو یہ ہے کہ ہمارے بیلٹ ٹیمپر ہو چکے ہیں، اندر صرف افضل تارڑ پارٹی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کیا صاف صاف پتہ چل رہا ہے
عامر جاوید: آپ نے جج صاحب کے نوٹس میں یہ بات نہیں لائی
مامون تارڑ: جج صاحب تو گھر چلے گئے ہیں، جج صاحب کے نوٹس میں تو منڈے کو ہی آ سکے گی، رٹ پٹیشن میں ہم جائیں گے ہی جائیں گے، جج کے نوٹس میں تو لائیں گے لیکن ابھی تو۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ کنٹیمپٹ لگ جائے گی
عامر جاوید : اچھا
مامون تارڑ: آپ نے اپنے سینئر ز کو کنوے تو کرنا تھا کہ جی اس کا یہ رویہ ہے، وہ آپ کی سننے کے لئے تیار نہیں، مجھے تو لگتا ہے کہ وہ آپ کے انڈر نہیں وہ تو ایسے سمجھتا ہے آپ کو
عامر جاوید: میں نے کنوے کیا تھا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے
مامون تارڑ: کہتا کیا ہے وہ
عامر جاوید: اب اس نے جو کہا ہے غیرپارلیمانی الفاظ ہیں
مامون تارڑ: چلو غیر پارلیمانی ہی سہی بتا ئیں تو سہی کہا کیا ہے کہ اس نے
عامر جاوید: الیکشن کمیشن جو میرا۔۔۔۔۔ سکتا ہے ۔۔۔۔۔لے
مامون تارڑ: یہ بڑا بیہودہ آدمی ہے، الیکشن کمیشن کے بارے میں ایسی زبان استعمال کررہا ہے۔۔۔۔۔۔
عامر جاوید: میں نے الیکشن کمیشن کو ایزاٹ از بتا دیا الیکشن کمیشن پنجاب کو
مامون تارڑ: کنوے کردیا، میں ملک صاحب سے بات کر لیتا ہوں
عامر جاوید: میں نے انہیں کہا جب تک مصدقہ نقل نہیں آتی آپ ایسا نہیں کر سکتے
مامون تارڑ: تو اس نے کیا کہا
عامر جاوید: کہا اچھا میں سوچتا ہوں، مشورہ کرتا ہوں، یہ تارڑ گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے، میں نے الیکشن کمیشن پاکستان کے گوش گزار کر دیا ہے
مامون تارڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عامر جاوید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آڈیو/ثبوت

مزید :

صفحہ اول -