15دسمبر کے بعد بڑی سیاسی پارٹی سے وابستگی کا اعلان کروں گا ،جاوید ہاشمی

15دسمبر کے بعد بڑی سیاسی پارٹی سے وابستگی کا اعلان کروں گا ،جاوید ہاشمی

  

ملتان(آن لائن)بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی 15 دسمبر کے بعدپارٹی سے وابستگی کا اعلان کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے تحریک انصاف کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہوگا،منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی ہے ،پنجاب میں الیکشن نتائج سے پارٹی قیادت کو دھچکا لگا ہے ان کو سمجھ آگئی ہوگی کہ تحریک انصاف کہاں کھڑی ہے،اسلام آباد میں تحریک انصاف کی اکثریت زیادہ تھی تاہم اس کے باوجود بھی وہ میئر بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،چیئرمین پارٹی عمران خان کو سوچنا ہوگا کہ عوام ان کو ووٹ کیوں نہیں دیتی،صرف جلسوں میں عوام کو دیکھ کر مقبولیت کا اندازہ لگانا غلط ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تیسرے مرحلے میں بھی تحریک انصاف کو پہلے کی طرح شکست ہوگی جبکہ ملتان کے نتائج ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت صفر ہے ،ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ پارٹی سیاسی وابستگی کے حوالے سے15 دسمبر کے بعد اعلان کروں گا اس حوالے سے دوستوں اور رشتہ داروں سے مشاورت جاری ہے

مزید :

صفحہ اول -