ختم نبوت کے دفاع کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر ینگے،راغب نعیمی

ختم نبوت کے دفاع کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر ینگے،راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے۔ عالمی سطحی پرقادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں تشویشنا ک ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہرمسلمان پرفرض ہے۔فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کیلئے عالم اسلام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔ ختم نبوت کے دفاع کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدر آمدیقینی بنایا جائے۔قادیانیوں کی ظاہری وباطنی ،اعلانیہ اورغیر اعلانیہ تبلیغی سرگرمیوں کو روکاجائے۔قادیانی امتِ مسلمہ کے لئے چیلنج ہیں۔ فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری دنیا میں جاری رکھیں گے۔قادیانی اسلام اورپاکستان کے غدار ہیں انہیں فی الفور کلیدی عہدوں سے برطر ف کیا جائے۔عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ،اساس اورمسلمانوں کی شناخت ہے۔عالمی سطحی پر تیزی سے بڑھتی ہوئی قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیاں تشویشنا ک ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں چوتھی سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے ممتاز عالم د ین ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری،پیر سید افضال حسین شاہ،علامہ محبوب احمد چشتی،پیروفیسر لیاقت علی صدیقی سمیت دیگر نامور علماء کرام نے خطاب کیاجبکہ کانفرنس میں مفتی عمران حنفی،مفتی محمدمدنی،علامہ رمضان شاد،قاری محمدرفیق نقشبندی،الحاج سرور حسین نقشبندی،حافظ سفارش علی نعیمی،مفتی نعیم احمدصابری،قاری محمدامیر قادری سمیت علاقے کاممتاز علماء کرام ومشائخ،سینکڑوں مدارس کے طلبہ واساتذہ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران ،جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ،طلبہ اور عوام ا ہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے مزید کہاکہ طلباء خصوصا نوجوان نسل کو فتنہ قادیانیت سے آگاہی دینا علمائے امت اور حکومت کا فریضہ ہے۔ ختم نبوت کا مضمون پرائمری کلاسوں سے نصاب میں شامل کیا جائے۔یونیورسٹیوں میں تقابل ادیان کے مضامین میں غیر اسلامی مذاہب میں قادیانیت کو بھی شامل کیا جائے۔قادیانی ملک بھر میں ارتدادی سرگرمیوں میں مصروف اور شعائر اسلام کو استعمال کر رہے ہیں۔ قادیانیوں کی فکری یلغار کو روکنے کیلئے عالم اسلام کے دانشور،ادیب ،صحافی،علماء کرام،مشائخ عظام سمیت مسلم معاشروں کے طبقات آگے آئیں۔عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ پوری مسلم قوم کا مشترکہ دینی فریضہ ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورقیام امن کے لئے جامعہ نعیمیہ کاکردارپاکستانی تاریخ میں ایک روشن باب ہے۔ پیر افضال حسین شاہ نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیوں کی غیر قانونی سر گرمیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں انہیں روکا جائے۔۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ محبوب احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت امت مسلمہ کی فکری وحدت کے خلاف گہری سازش ہے۔قادیانیت کو نظر انداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی ہو گی۔ مرکزی صدر نعیمین ایسوس ایشن پاکستان پروفیسر علامہ لیاقت علی صدیقی نے کہاکہ قادیانی جہاد کے منکر ہیں۔قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے کہ وطن کو درپیش خطرات کا مقابلہ ایک قوم بن کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -