دھوکہ دہی ،فراڈ سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل

دھوکہ دہی ،فراڈ سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(زاہد علی خان سے ) پنجاب میں دھوکہ دہی ،فراڈ اوربنکنگ فراڈ سے متعلقہ تمام مقدمات کیلئے ایک خصوصی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔جس میں قابل اورمحنتی پولیس افسروں کو رکھا گیا ہے ۔ابتدائی طورپر اعلیٰ حکام نے تفتیشی افسران سے کہا ہے کہ وہ ان مقدمات میں ملوث ملزموں کو اس وقت تک گرفتار نہ کریں جب تک ان کے بارے میں ثبوت نہیں مل جاتے۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا نوٹس لے لیا ہے اورکہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اوربنک فراڈ میں ملوث ملزموں سے کوئی رعائیت نہ کی جائے ۔انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب سے کہا ہے کہ وہ خود اس کی نگرانی کریں اورفراڈ کے ایسے مقدمات کیلئے خصوصی ٹیم کو تعینات کیا جائے۔بتا یا گیا ہے کہ اس ٹیم میں ایک ڈی آئی جی ،چار ایس ایس پی ،اٹھارہ ڈی ایس پی اوردیگر افسران شامل ہوں گے۔یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ اہم مقدمات میں پولیس افسران کے علاوہ ایف آئی اے کے افسران کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔دونوں ادارے مل کر ان مقدمات کی تفتیش کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -