جوہانسبرگ،گجرات کا رہائشی نوجوان دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل

جوہانسبرگ،گجرات کا رہائشی نوجوان دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل

  

جوہانسبرگ ( ندیم شبیر سے )گجرات کے رہائشی نوجوان کو ساؤتھ افریقہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر بیدری سے قتل کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ڈنگہ کے نواحی گاؤں چک بساوا کا رہائشی 34سالہ نوجوان عالم خان اپنی موبائل شاپ پر موجود تھا سیاہ فام ڈاکوؤں نے اسکی دوکان میں گھس کر لوٹ مار شروع کر دی عالم خان کی طرف سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے نوجوان کی میت گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا متوفی کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا وہ گزشتہ دس برس سے ساؤتھ افریقہ میں مقیم تھا سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی شامل ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات کے رہائشی متعدد افراد ساؤتھ افریقہ میں سیاہ فام ڈاکوؤں کے ہاتھوں ڈکیتی کی وارداتوں میں قتل ہو چکے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -