بجلی کی پیداوار میں کمی سے شارٹ فال بڑھ گیا

بجلی کی پیداوار میں کمی سے شارٹ فال بڑھ گیا

  

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث گزشتہ روز بھی شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک رہا ۔جس کے باعث چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ نندی پور پلانٹ چار دن گزر جانے کے باوجود بھی چالو نہیں ہو سکا ۔ جس کی وجہ سے مجموعی پیداوار کم رہی ۔ذرائع کے مطابق چار دن سے نندی پور کے انجینئربوائلر درست کرنے میں مصروف رہے تاہم گزشتہ روز انکشاف ہوا کہ نقص بوائلر میں نہیں ہے ۔گزشتہ روز شہروں میں دس گھنٹے تک جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے تیزہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 12630 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8810 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 3820 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -