نئے ٹیکسوں کودہشتگردی کیخلاف آپریشن سے جوڑناسازش ہے،طاہرالقادری

نئے ٹیکسوں کودہشتگردی کیخلاف آپریشن سے جوڑناسازش ہے،طاہرالقادری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 40ارب کے ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلہ کو آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی کے ساتھ جوڑنا دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو بدنام اور بوجھ ثابت کرنے کی سازش ہے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلیفون پر خطاب کررہے تھے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ منی بجٹ پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ جمہوریت کے نام نہاد محافظ اس عوام اور ملک دشمن فیصلہ پر خاموش کیوں ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران کل بھی دہشت گردوں کے سپورٹر تھے اور آج بھی ان کے سہولت کار ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -