کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں متحدہ کو بڑا’’ ڈنٹ‘‘پڑے گا،منورحسن

کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں متحدہ کو بڑا’’ ڈنٹ‘‘پڑے گا،منورحسن

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرسیدمنورحسن نے کہاہے کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں الیکشن کمیشن کا کوئی ایسا ضابطہ نہیں جس کی خلاف ورزی نہ ہورہی ہو مگر اس کے باوجود ایم کیو ایم کو بڑا ڈنٹ پڑنے والا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمد انور نیازی اور ناظم شعبہ تنظیم رشید احمد بھی موجودتھے ۔سیدمنورحسن نے کہاکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد سے امید بندھی ہے کہ یہ نہ صرف کراچی بلکہ قومی سیاست کی گاڑی کو بھی منجدھار سے نکالے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے لوگوں نے سکون کا سانس لیاہے مگر اس کے ثمرات جتنی تیزی سے سامنے آنے چاہئیں تھے ، وہ ابھی ایسا نہیں ہوسکا جس کے لیے عوام اور رینجرز میں رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سید منورحسن نے کہاکہ مودی اور نوازشریف کی ملاقات سے کسی کو خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے یہ محض نشستند ، گفتند اور برخاستندپر مبنی اور دکھاوے کی ملاقات تھی جس سے خطے میں کسی بہتری کا کوئی امکان نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -