عدالت عالیہ کے چھ اعلیٰ افسروں کے تقرو تبادلوں کا احکامات

عدالت عالیہ کے چھ اعلیٰ افسروں کے تقرو تبادلوں کا احکامات

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے چھ اعلیٰ افسروں کے تقرو تبادلوں کا احکامات جاری کر دیئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے پول میں سے عثمان شاہد کو اسسٹنٹ رجسٹرار ٹرانسپورٹ، اشفاق احمد کو اسسٹنٹ رجسٹرار ایچ آر فائیو، محمد مقصود چودھری کو اسسٹنٹ رجسٹرار سول تھری، محمد نذیر کو اسسٹنٹ رجسٹرار متفرق جوڈیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے، تقرری کے منتظر محمد ناصر کو ایڈیشنل رجسٹرار قانون سازی و ریسرچ برانچ اور یہاں تعینات محمد اکرم کو ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -