عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر دو ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر دو ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے قتل کیس میں بریت کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر دونوں ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مدعی طالب حسین کی طرف سے ملزم معشوق احمد اور عبدالغفار کی بریت کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی، مدعی کے وکیل اصغر گل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ سے ہٹ کر دونوں ملزموں کو بری کیا ہے حالانکہ ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزم خادم حسین کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں، دونوں ملزم بریت کیخلاف درخواست میں سپریم کورٹ کے طلب کرنے کے باوجود بھی پیش نہیں ہو رہے ، فاضل بنچ نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد دونوں ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے قصور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -