چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی چائے کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججوں کی عدالت عالیہ آمد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی چائے کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کا عدالت عالیہ آمد ،چائے کی سادہ اورپرتکلف دعوت میں لاہورہائیکورٹ اورضلعی عدالتوں میں زیرسماعت اورزیرالتواء کیسز کو بروقت نمٹانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز الاحسن اور عدالت عالیہ کے جج صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے اعزاز میں چائے کا اہتمام کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر مسلم ہانی، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اعجازاحمد چودھری، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود نے شرکت کی، اس موقع پر عدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ لاہور پر کام کرنے والے جسٹس محمد خالد محمود خان ، جسٹس شاہد حمیدڈار ، جسٹس محمد انوارالحق ، جسٹس سردارمحمد شمیم خان ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ، جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی ،جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس علی باقرنجفی ، جسٹس جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس محمد فیصل زمان خان ،جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت تمام جج صاحبان بھی موجود تھے۔