الیکشن ٹربیونل میں عدم پیشی پر خواجہ سلمان رفیق کو جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل میں پی پی 152 دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے ٹربیونل میں پیش نہ ہونے پر 10ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ٹربیونل نے خواجہ سلمان رفیق کو آئندہ سماعت 4 دسمبر کو شہادت قلمبند کرانے کا حکم دیا ہے ۔ پی پی 152سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق نے تحریک انصاف کے ایم پی اے مراد راس کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کیا ہوا ہے درخواست گزار ہونے کے باوجو وہ ٹربیونل میں پیش نہیں ہو رہے الیکشن ٹربیونل محمد رشید قمر نے خواجہ سلمان رفیق کو بطور درخواست گزار اپنی شہادت قلمبند کرانے سے طلب کیا تھا مگر پیش نہیں ہوئے اس سے قبل بھی عدالت ان کو طلب کیا ،گزشتہ کے روز الیکشن ٹربیونل نے ان کے پیش ہونے کا انتظار کیا اور جب وہ پیش نہ ہوئے تو الیکشن ٹربیونل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر 10ہزار جرمانہ عائد کر دیا ہے اور خواجہ سلمان رفیق کو 4دسمبر کو پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیا ہے۔