شہباز شریف کا کراچی میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار

شہباز شریف کا کراچی میں فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور شہیدہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا انسداد دہشت گردی کیلئے عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -