حکومت نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی
لاہور(کامرس رپورٹر)انٹر نیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،اوگراکی جانب سے وفاقی حکو مت کو واضح ہدایات اور سمری کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی ہے ۔وزیر اعظم نواز شر یف کی طرف سے سمری مستر د کیے جانے کے بعد ملک بھر میں آج پچھلی سہ ماہی والی قیمتیں بر قرار رہے گی جبکہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق فی بیر ل 1.27کمی کے اثرات دیگر ممالک میں پہنچنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے ماہرین معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے بین لاقوامی سطح کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کر نے کا مقصد اپنی جیبیں بھر نا ہیں جبکہ عوام کی مہنگائی کی دلدل میں دھکیلے رکھا ہے انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک اپنی رعایا کو ریلیف دینے اور مہنگائی کی شرح کو بلند ہو نے سے روکنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر سبسٹڈی دیتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں حکو متو ں نے کھبی عوام کو ریلیف سے ہمکنار نہیں کیا ۔انھوں نے کہاکہ ماضی گواہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے ساتھ حکومت نہ صرف ان کی قیمتوں بلکہ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں بھی اضافہ کرتی رہی ہے۔