ہوپ کے الیکشن لاہور،اسلام آباد،پشاور،کراچی،کوئٹہ میں 16دسمبر کو ہوں گے

ہوپ کے الیکشن لاہور،اسلام آباد،پشاور،کراچی،کوئٹہ میں 16دسمبر کو ہوں گے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ’’ہوپ ‘‘کے الیکشن ،لاہور،اسلام آباد، پشاور،کراچی،کوئٹہ میں 16دسمبر کو ہوں گے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا 3دسمبر سے کاغذات حاصل کیے جا سکتے ہیں 5دسمبر کو کاغذات نامزدگی ملک بھر کے پانچ مقامات پر وصول کیے جائیں گے تمام گیٹ وے کے لیے الیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی مرکزی چےئرمین ہوپ الحاج شیخ اختر محمودکی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو،انہوں نے کہا 16دسمبر کو ملک بھر سے 15ایگزیکٹو ممبران کے لیے پولنگ ہو گی تمام گیٹ وے سے منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبران 22دسمبر کو اسلام آباد میں مرکزی چےئرمین ،سینئر وائس چےئرمین تمام گیٹ وے کے چےئرمین کا انتخاب کریں گے شیخ اخترمحمود نے روزنامہ پاکستان کو بتایا 16دسمبر کو پنجاب کے3،اسلام آباد2،پشاور کے3،فاٹا+آزاد کشمیر کے1،کراچی کے3،کوئٹہ کے3ایگزیکٹو ممبران کے لیے میدان لگے گا 16دسمبر کو ممبران ایگزیکٹوکے لیے الیکشن لڑنے کے لیے صرف رجسٹرڈ ٹورزپریٹرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو اہل ہوں گے ایک کمپنی کا ایک ووٹ ہو گا کمپنی کا ڈائریکٹر یا چیف ایگزیکٹو ووٹر ہو سکتا ہے ووٹر لسٹ میں جس کا نام شامل ہو گاوہی ووٹ کاسٹ کر سکے گا کمپنی کا ڈائریکٹر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -