عوام ایمانداری سے ووٹ ڈال کر بہترین قیادت منتخب کریں: مرزا دلاور بیگ

عوام ایمانداری سے ووٹ ڈال کر بہترین قیادت منتخب کریں: مرزا دلاور بیگ
عوام ایمانداری سے ووٹ ڈال کر بہترین قیادت منتخب کریں: مرزا دلاور بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔نئے پاکستان کی جدوجہد میں ہر محب وطن شہری کو ذمہ داری سے حصہ ڈالنا ہوگا ۔ پانچ دسمبر کو ضلع سیالکوٹ کے عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔جب سے ہمارے عظیم لیڈر عمران خان نے یونین کونسل بھڑتھ میں قدم رکھا ہے ہر طرف بلے کے فلک شگاف نعرے گونج رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بھڑتھ میں ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ عمران خان کا دس من پھولوں کی پتیاں پھینک کے استقبال کرنے کے بعد مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنا ووٹ ایمانداری سے ڈالیں اور بہترین لوگوں کا انتخاب کریں ۔دھیاڑی دار سیاست دانوں اور امیدواروں سے کنارہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور تائیدو حمایت ، بزرگوں، ماؤں بہنوں کی دعاؤں اور بالخصوص نوجوانوں کی انتھک جدوجہد اور اعتماد سے کامیاب ہوکے یونین کونسل بھڑتھ کو ضلع سیالکوٹ کی مثالی یونین کونسل بنادینگے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا بری طرح استحصال کیا ہے ۔صوبائی اور مرکز کی حکومت ہونے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے نہ صرف شہری حدود بلکہ دیہی علاقوں میں بھی یکساں صفائی کا نظام متعارف کروایا ہے جس کے چرچے پوری دنیا میں ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف کے امیدوار یونین کونسل کی سطح پر حکومتی امیدواروں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ثابت ہونگے کیونکہ عوام عمران خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اللہ کے فضل وکرم سے ضلع سیالکوٹ کے عوام اقبال کے شاہین بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کے ٹائیگرز کوکامیاب کروائیں گے اور مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -