ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرداورخشک رہے گاجبکہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں سکردو، قلات منفی05، استور ، پاراچنارمنفی 04، گوپس منفی 03 ، ہنزہ، گلگت منفی 02، دیر منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -