کراچی: بیکری میں ہیلمٹ پہن کر ڈکیتی کی واردات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات میں بیکری میں ہیلمٹ پہن کر ملزموں نے نہ صرف بیکری بلکہ دکان پر آنے والے گاہکوں کو بھی لوٹ لیاہے۔ڈیفنس کے علاقے گزری میں مسلح ملزمان نے کاروبار میں مصروف دکاندار اور شہری کو یرغمال بنایا۔ لٹیروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا اور پھر دکان میں آنے والے ہر شہریوں کو چن چن کر کھنگالنا شروع کر دیا ۔ہیلمٹ پہنے اور نقاب پوش ملزمان نے کیش کاؤنٹر لوٹنے کے بعد 3 دکانداروں سمیت 9 افراد سے نقدی ، موبائل فونز اور ہاتھ پر پہنی گھڑی بھی چھین لی اور آخر میں صبح کا ناشتہ لے کر دنددناتے ہوئے فرار ہو گئے۔