پاک بھارت وزرائے اعظمملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں ، بان کی مون

پاک بھارت وزرائے اعظمملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں ، بان کی مون

  

 نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بان کی مون کے ترجمان اسٹیفنی دجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرس میں نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی آئے گی ۔تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ،پاکستان اور بھارت اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -