بلدیاتی انتخابات ،پی سی ایس آئی آر ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک

بلدیاتی انتخابات ،پی سی ایس آئی آر ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات میں پی سی ایس آئی آر کے ملازمین کی ڈیوٹی ریٹرننگ آفیسر ملیر 4میں لگائی گئی ہے ۔انہیں ٹریننگ کے لیے کئی بار بلایا گیا ،مگر وہاں کچھ بھی نہیں ہوا ۔بے ضابطگی کی انتہا یہ ہے کہ جہاں بلایا گیا وہاں نہ پینے کا پانی کا انتظام تھا اور نہ طہارت کا ۔ملازمین نے ریٹرننگ آفیسر رب نواز کے عملے کے اس طرز عمل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔