آرمی پر حملے نے انتہائی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے ،اسفند یار ولی

آرمی پر حملے نے انتہائی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے ،اسفند یار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد اسفندیار ولی خان اور سینیٹر شاہی سید نے تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن کے باوجود سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا سلسلہ آپریشن کے نتائج پر سوالیہ نشان ہے۔رینجرز کے بعد آرمی کے جوانوں پر حملے نے انتہائی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن نے دہشت گردوں کو کمزور نہیں بلکہ محتا ط کردیا ہے کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی شہر میں جاری کاروائیوں کو مذید تیز اور سخت کیا جائے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ دریں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حالات ثابت کررہے ہیں کہ ہمارا مطالبہ ’’ پہلے آپریشن پھر الیکشن‘‘ درست ہے وقت آگیا ہے کہ شہر کی بد امنی کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے ۔