کراچی : سرکاری افسر تین دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی : سرکاری افسر تین دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی ایسٹ زون سے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کاررائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو ایسٹ زون کے حساس علاقے سے اپنی تحویل میں لیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ دہشت گردوں میں سرکاری افسر بھی شامل ہے۔ گرفتار دہشت گرد شہر کے حساس مقام پر دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ تمام دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔