وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی ،دفتر خارجہ

وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں ...

  

اسلام آباد (آئی این پی ) دفتر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خفیہ ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ری ٹریٹ سیشن میں دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں مختصر تبادلہ خیال ہوا۔منگل کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بھارتی صحافی برکھا دت کی وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی نریندر مودی سے کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی ۔وزیراعظم کا ری ٹریٹ سیشن میں دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں مختصر تبادلہ خیال ہو ا۔واضح رہے کہ بھارتی صحافی برکھا دات نے 2014 میں سارک سربراہ کانفرنس ک موقع پر خفیہ ملاقات کا تذکرہ کیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -