پاڑا چنار ،چہلم امام حسینؓ ،پاک افغان بارڈر 3 دسمبر کو سیل ہوگا

پاڑا چنار ،چہلم امام حسینؓ ،پاک افغان بارڈر 3 دسمبر کو سیل ہوگا

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان )چہلم حضرت امام حسینؑ ،کرم ایجنسی پاک افعان سرحد کو دو اورتین دسمبر کو مکمل سیل کر دیا جائے گا۔پاراچنار سمیت پورے کرم ایجنسی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔اسیٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ اپر کرم ایجنسی نیک محمد خان نے میذیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے طرح چہلم نواسہ رسولﷺ کے مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرکے پاراچنار سمیت کرم ایجنسی میں مزید چیک پوسٹیں قائم کرکے جسں پر سیکورٹی اہلکار موجود رہے گے، ان کے علاوہ علاقے کے مشران،امن کمیٹیوں اورامام بارہ گاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کئے۔اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔نیک محمد نے کہاکہ فورسز کے گشت کا سلسلہ بھی جاری رےئگا۔کسی شدت پسند کو علاقے میں حالت خراب ہونے کا موقع نہ مل سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -