ڈیرہ کوٹلی امام حسین میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 3گرفتار ، بارود برآمد

ڈیرہ کوٹلی امام حسین میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، 3گرفتار ، بارود برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کوٹلی امام حسین کے قریب بختاورآبادمیں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے تین دہشتگردوں کوگرفتارکرکے دہشتگردی کی واردات ناکام بناتے ہوئے پانچ کلوبارود‘چھ فٹ پرایماکارڈاورتین عددالیکٹرک ڈیٹونیٹربرآمد کرلئے‘ پولیس نے تینوں دہشتگردوں کیخلاف دھماکہ خیزموادرکھنے اوردہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں کوٹلی امام حسین کے قریب بختاورآبادمیں کارروائی کرکے تین دہشتگردوں شہبازولدنورعالم مہمند سکنہ مہمندایجنسی‘سراج ولی ولدپے گل مہمنداورشاہ زمان ولدخان زمان سکنائے چارسدہ حال پشاورکوگرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان سے پانچ کلوبارود‘چھ فٹ پرائماکارڈاورتین عددالیکٹرک ڈیٹونیٹرجودہشتگردوں نے اراضی میں رکھے ہوئے تھے سی ٹی ڈی پولیس نے برآمدکرلئے۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف 5ESA/7ATAکے تحت دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتاردہشتگردوں کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -