فوجی جوانوں کی شہادت اہل کراچی کیلئے لمحہ فکریہ ہے،آفاق احمد

فوجی جوانوں کی شہادت اہل کراچی کیلئے لمحہ فکریہ ہے،آفاق احمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے مختلف برادریوں کے وفود نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ہی فوجی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر چیئرمین آفاق احمد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت اہل کراچی کیلئے لمحہ فکریہ ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کراچی اب بھی آتش فشاں کے دہانے پر ہے،آفاق احمد نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے کراچی کا امن بحال کرنے کی کوشش ضرور کی لیکن فوجی جوانوں کی شہادت اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ نے ثابت کردیادہشت گرد ناصرف فعال ہیں بلکہ بلکہ جن دہشت گردوں کو سویا ہوا سمجھاجارہا تھا وہ درحقیقت بلدیاتی الیکشن سبوتاژ کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھے اور الیکشن قریب آتے ہی دہشت گردی کا سوئچ آن کردیا گیا۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں بحالی امن کیلئے شہر سے ہر قسم کے اسلحہ کا خاتمہ اور سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنا پڑے گااور یہ کام وفاقی اور صوبائی حکومت ہی کو کرنا ہے کیونکہ دہشت گردوں کو آکسیجن زیادہ تر حکومتیں ہی فراہم کرتی ہیں اسکے علاوہ لاکھوں لائسنس چونکہ بغیر جانچ پڑتال کے جاری کئے گئے اسے بھی منسوخ کرکے اسلحہ بازیاب کرانا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا امن بحال کرنے اور دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام راء کے ایجنٹوں،بھتہ خوروں اور لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو 5دسمبر کو اپنے اتحاد سے شکست دیں۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت مہاجر قوم کیلئے صدمے کا باعث ہے،مہاجر قوم قیام امن کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو ناصرف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -